چمن انتظامیہ نے روٹی، دودھ اور دہی کے نرخ مقرر کردیے، خلاف ورزی پر جرمانہ اور سزا ہوگی

چمن (آئی این پی) ضلع چمن میں ضلعی انتظامیہ کی جا نب سے روٹی ، دودھ اور دہی کا نرخنا مہ جا ری کر تے ہو ئے دکانداروں اور تندور ما لکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکا ری نرخنا مہ پر عمل در آمد کو ممکن بنا ئیںبصورت دیگر جر مانے اور دکانوں و تندوروں کو سیل کر نے کی کا رروائی عمل میں لا ئی جا ئے گی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینو)چمن محمد نوید عالم کی جا نب سے جا ری کر دہ نرخنا مہ میں 270 گرام روٹی کی قیمت 40روپے جبکہ خالص دودھ فی کلو 160روپے اور خالص دہی فی کلو 170روپے ریٹس مقرر کئے گئے ہیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چمن نوید عالم نے کہا ہے کہ نرخ نامہ پر عملدرآمد نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف ہر صورت کارراوئی ہوگی عوام مفادات کی خاطر کسی دباو میں آئے بغیر قانون کے مطابق کارراوئی کرکے دکان کو سیل کرنے کے ساتھ جرمانہ بھی کیا جائے گا لہذا دکاندار حضرات گران فروشی سے گریز کر کے نرخ نامے کو مناسب جگہ پر آویزاں کریںانہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلا خوف گران فروشوں، ذخیرہ اندوزوںکےخلاف اپنے شکایات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس یا تحصیلدار سٹی ثناءاللہ کو درج کراسکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں