نئی مردم شماری کا فیصلہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان کی غیر موجودگی پر مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں وقفہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان کی غیر موجودگی پر مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں 3 بجے تک کا وقفہ کر دیا گیا ہے ، زرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کی فلائٹ میں تاخیر کے باعث پر مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں وقفہ کیا گیا ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور ادارہ شماریات سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے حکام شریک ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں