سیشن عدالت نے کیس کا فیصلہ بعد میں سنایا پولیس زمان پارک پہلے پہنچ گئی، شاہ محمود قریشی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پہلے سے طے شدہ لگتا ہے، عدالت نے کیس کا فیصلہ بعد میں سنایا لیکن پولیس زمان پارک میں پہلے ہی پہنچ گئی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ یس دوبارہ اسی عدالت کو بھیجنا انصاف کے تقاضوں کے برعکس ہے، سیشن عدالت نے کیس کا فیصلہ بعد میں سنایا لیکن پولیس زمان پارک میں پہلے ہی پہنچ گئی۔ پولیس کے پاس غائبانہ علم کیسے آگیا۔شاہ محمود قریشی نے توشہ خانہ عدالتی فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حیران کن بات ہے، معاملہ پہلے سے طے شدہ لگتا ہے۔پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے سوال اٹھایا کہ کیا انصاف کے تقاضے پورے کیے گئے، عدالت کو اتنی کیا جلدی تھی ساڑھے بارہ بجے ہی فیصلہ سنانا تھا، ٹائمنگ سوچنے کی بات ہے۔انہوں نے عدالتی فیصلے پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو سزا سنائے جانے کے معاملے پر کڑی سے کڑی ملتی ہوئی دکھائی تو نہیں دے رہی۔ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو جیل میں ڈالنا تھا، پہلے غیر قانونی گرفتاری پر فوری رہائی ممکن ہوگئی تھی، اس بار سزا دلوا کر جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔


