عوام کا اعتبار عدالتوں سے اٹھ گیا، عمران خان کی گرفتاری آمرانہ فیصلہ ہے، پی ٹی آئی بلوچستان

کوئٹہ (آن لائن) تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام ضلعی صدر محمد رحیم کاکڑ کی قیادت چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پارٹی پرچم اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے محمد رحیم کاکڑ غفار کاکڑ، کلثوم پانیزئی ، داﺅد شاہ کاکڑ، عمران علوی سمیت دیگر مقررین نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے خلاف عدالتی فیصلے نے ثابت کردیا ہے کہ ملک میں انصاف کے دروازے بند ہوچکے ہیں اور ملک کی اعلیٰ عدالتوں سے عوام کا اعتبار اٹھ چکا ہے جب ملک کا عدالتی نظام ایسا یکطرفہ فیصلہ کریں گے تو ملک خانہ جنگی کی طرف جائے گا فاشسٹ حکومت جان بوجھ کر ملک میں جمہوریت نہیں آمریت چاہتے ہیں ایسے کیسز میں زور زبردستی پر فیصلے کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے ہمارے وکلاءپر تشدد اور زبردستی قانونی کاغذات چھینے گئے وکلاءاور ججز کو دھمکیاں دی گئی ہےں کہ فیصلہ ایسے ہونا چاہئے کہ آج کے فیصلے سے پہلے ہی پولیس زمان پارک کیسے پہنچ گئی فیصلے سے پہلے پولیس کی بھاری نفری کا پہنچنا سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتقامی کارروائیوں کو کبھی قبول نہیں کریں گے نہ ہی پی ٹی آئی کے وجود کو اس طرح کے ہتھکنڈوں سے دبایا جاسکتا ہے اور نہ ہی عوام کے دلوں سے عمران خان کی محبت کو ختم کیا جاسکتا ہے یہ ایک غیر آئینی ، غیر قانونی ، غیر شرعی فیصلہ ہے جس کو ہم نہیں مانتے اور مسترد کرتے ہیں۔ مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طورپر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں