چین کا دفاعی بجٹ 1.9،بھارت کا2.4،ایران کا2.3اور ہمارا17.68فیصدہے، نواب رئیسانی

کوئٹہ:سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان و رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف اقوام اور مختلف کلچر پر مشتمل فیڈریشن ہے مگر اسٹیبلشمنٹ مرکزی ساخت کا حامی ہے پاکستان کا دفاعی بجٹ 14 فیصد سے بڑھ کر 17.68 تک پہنچ گیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ پاکستان مختلف اقوام اور مختلف کلچر پر مشتمل فیڈریشن ہے اور فیڈریشن لوگوں کی تاریخ اور ان کی طرززندگی سے ہی تشکیل پاتاہے 1940ء کی قرار داد لاہور نے فیڈریشن میں رہنے والی اقوام کو خودمختاری دینے کا وعدہ کیا تاہم بد قسمتی سے اسٹیبلشمنٹ مرکزی ساخت کا حامی ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے آئندہ مالی سال 2020-21ء کے بجٹ کا 17.68 فیصد دفاع پر خرچ کیا جارہا ہے جو ہمسایہ ممالک کے جی ڈی پی کا اخراجات میں سب سے زیادہ جس کس تخمینہ 7294.9 بلین ہے گزشتہ سال یہ 14 فیصد تھا چین کا دفاعی بجٹ 1.9 بھارت کا 2.4 جبکہ ایران کا 2.3 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں