قرآن کریم کوجلانے والے ملعون واجب القتل ہیں، پیر محمد شریف
کوئٹہ (آن لائن) ڈنمارک اورسویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں مظاہرین نے تخریب کارملک سویڈن اورڈنمارک مردہ باد کے نعرے لگائے۔ تنظیم ہدایت نورلیگ کے امیر پیر محمد شریف نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یورپ اور سویڈن کا آزادی اظہار کے بہانے مذہبی منافرت اور تشدد پر اکسانے کا عمل تخریب کاری کی بدترین مثال ہے۔دنیا ایسی ناپاک جسارت کرکے ہمیں آزماتی ہے اور ہم جس حال میں ہوں قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے والے کوچھوڑتے نہیں، سویڈن حکومت نے فریڈم آف ایکسپریشن کے کالے قانون کو لاگو کیا، عالمی استعمار امریکا و اسرائیل ایسے تمام کالے قوانین اور بے حرمتیوں کے پیچھے ہیں۔ ڈنمارک اورسویڈن کی غلیظ حرکتوں کا حل صرف جہاد ہے پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ڈنمارک اورسویڈن سے بدلہ لینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ نفرت و تعصّب پر مبنی حرکت نے مسلمانوں کے دلوں کو گہری چوٹ پہنچائی، ڈنمارک اورسویڈن میں نفرت انگیز اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیںاس سے تمام عالم السلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ احتجاجی مظاہرے میں حاجی لطیف،محمد عمر گجرمحمد مصعب گجر، محمد ریاض خان،محمد عثمان رضوی ودیگر نے شرکت کی ۔تنظیم ہدایت نورلیگ کے امیر پیر محمد شریف نے کہاہے کہ ڈنمارک میں قرآن الکریم الفا تح العظیم کوجلانے والے بے غیرت ملعون واجب القتل ہیں ۔ملعونوں کی شریا نیں پھاڑکر یا ہاتھ سے قتل کرکے دم لوں گااورڈنمارک کے ساتھ علی الاعلان جہاد اصغر جنگ کااعلان ہے۔عالمی برادری سے واقعے سے متعلق نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔حدیث مبارک میں سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ سے فرمایا جس طرح میں نے کافروں سے اس وقت جنگ کی جب انہوں نے قرآن الکریم والفتاح العظیم کے نزول سے انکار کیا تھا اسی طرح تم لوگ ان سے جنگ کرو جو قرآن الکریم کی حفاظت نہ کرے۔انہوں نے حدیث مبارک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے رسول اللہ اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا جہاد جاری رہے گا جس دن سے اللہ تعالی نے مجھے نبی بنا کر بھیجا ہے یہاں تک کہ میری امت کا آخری شخص دجال سے لڑے گا کسی بھی ظالم کا ظلم یا عادل کا عدل اسے باطل نہیں کر سکتا۔پیر محمد شریف نے کہا کہ آئے دن قرآن الکریم الفا تح العظیم کی بے حرمتیاں امریکہ میں پادری ٹیری جونز، شیری جونز، ناروے میں پلوٹون گروپ اسرائیل اور اسرائیل کے جیلوں میں اسرائیلی فوجوں سمیت تمام ملعونوں کی انشائاللہ العزیز شریانی پھاڑ کر جہنم واصل کر کے دم لوں گا۔


