مکران کو ایران سے بجلی کی فراہمی معطل، متعدد علاقے تاریکی میں ڈوب گئے

گوادر (آن لائن) ایران سے مکران کو بجلی کی سپلائی معطل ، گوادر سمیت مکران کے زیادہ تر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ، تربت کے کچھ علاقوں کو نیشنل گرڈ اسٹیشن سے بجلی سپلائی کرنے کی اطلاعات تفصیلات کے مطابق ایران جیکی گور مند ٹرانسمیشن اور ایران پولان "گوادر” ٹرانسمیشن لائن سے مکران کو بجلی کی فراہمی اتوار کے روز معطل ہو گئی جس سے کیچ ، گوادر اور پنجگور مکران کے تینوں اضلاع متاثر رہے اطلاعات کے مطابق نیشنل گرڈ اسٹیشن سے پنجگور اور تربت کے چند علاقوں کی بجلی بحال کی گئی تاہم گوادر سمیت مکران کے دیگر بہت سے علاقے رات گئے تاریکی میں ڈوبے رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں