گوادر پورٹ اتھارٹی میں سربندن کے ماہیگیروں میں چیک تقسیم کردیے گئے
گوادر (نمائندہ انتخاب) سربندن کے ماہیگیروں میں چیک کی تقسیم۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے گوادر پورٹ اتھارٹی میں ماہیگیروں میں چیک تقسیم کردیے گئے۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے فشریز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے فشریز آفس سربندن میں 238 ماہیگیروں میں چیک تقسیم کیے گئے جبکہ گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین پسند خان بلیدہ نے دورہ کرکے کام کی نگرانی کی۔ گوادر پورٹ اتھارٹی کے منیر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سربندن شکیل احمد نے کام کی نگرانی کی تھی۔ نائب تحصیلدار منیر احمد بلیدی نے فارم کی تصدیق کرکے باقاعدہ ماہیگیروں کے کام کو آگے بڑھایا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز سربندن شکیل احمد نے فشریز آفس میں ماہیگیروں اور پورٹ اتھارٹی کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی تھیں۔ ماہیگیروں اور اسٹاف کی نگرانی انسپکٹر فشریز سربندن نواز تہلگ نے سرانجام دی۔ سربندن کے ماہیگیروں نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، گوادر پورٹ اتھارٹی اور محکمہ فشریز ڈپارٹمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ماہیگیروں نے امید ظاہر کی کہ حکومت ماہیگیروں کو اسی طرح سہولیات سے آراستہ کرے گی۔


