بلوچستان پولیس میں ڈی آئی جی اور ایس پیز کے تبادلے

کوئٹہ (آن لائن) بلوچستان پولیس کے ڈی آئی جی اور ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے سینٹرل پولیس آفس بلوچستان کوئٹہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس سی ٹی ڈی بلوچستان اعتزاز احمد گورایہ کو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ تعینات کیا گیاہے جبکہ سی ٹی ڈی کا اضافی چارج بھی ان کے پاس رہے گا ان کے پیشرو ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ کیپٹن (ر) غلام اظفر مہیسر کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کردی گئی ہے۔ اسی طرح ایس پی صحبت پور سجاد حیدر ترین کو اے آئی جی لیگل سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ جبکہ تعیناتی کے منتظر عبدالرﺅف بڑیچ کو قائمقام ایس پی صحبت پور تعینات کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں