کوئٹہ، سریاب میں چیک پوسٹ پر بم حملہ
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ سریاب کے علاقے میں چیک پوسٹ پر بم حملہ۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ کیچی بیگ میں فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا گیا۔ ہینڈ گرنیڈ حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا۔ قانون نافذ کر نے والے ادارے مزید تفتیش کررہے ہیں۔
Load/Hide Comments


