ایران سے مکران کے اضلاع کو بجلی کی فراہمی بحال ہے، کیسکو ترجمان
کوئٹہ (این این آئی) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق ہمسایہ ملک ایران کی طرف سے132kV جیکی گور مند اورپولان جیوانی ٹرانسمیشن لائنوںسے بجلی کی فراہمی بحال ہے اوردن کے اوقات کار میں 132Kvجیکی گور۔مندٹرانسمیشن لائن سے 25میگاواٹ جبکہ 132Kvپولان۔ جیوانی ٹرانسمیشن لائن سے 20میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری ہے اس طرح ایران سے مکران کے اضلاع کےلئے مجموعی طورپر45میگاواٹ بجلی حاصل ہورہی ہے ۔جس کے باعث مکران کے علاقوںمیں اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ تاہم اس دوران اضافی لوڈشیڈنگ پر مکران کے تمام صارفین کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت اور تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


