منگچر، مسلح افراد کے فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، راہگیر زخمی
منگچر (یو این اے) منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 سیکورٹی اہلکار جاں بحق، راہ گیر زخمی۔ لیویز ذرائع کے مطابق منگل کو شام سات بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو سیکورٹی اہلکاروں کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے بتایا جاتا ہے کہ سیکورٹی اہلکار شیخ حاجی چیک پوسٹ پر تعینات تھے جو سودا سلف خریدنے جوہان کراس بازار منگچر آئے تھے، واپسی پر نشانہ بنایا گیا۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


