نوشہرہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے 3 مشکوک افراد زخمی

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) نوشہرہ میں پولیس کی جوابی فائرنگ سے مشکوک موٹر سائیکل سوار تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مشکوک موٹر سائیکل سواروں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ جی ٹی روڈ اضاخیل کے مقام پر پیش آیا۔ ملزمان سے اسلحہ برآمد کرکے علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں