بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز کی تصدیق کے لیے تحقیقات ہونی چاہئیں، راناثناء

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا بین الاقوامی میڈیا پر سامنے آنے والی دستاویز سے متعلق کہنا ہے کہ اس اطلاع کی تصدیق کے لیے تحقیقات ہونی چاہئیں۔رانا ثناء اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بظاہر یہ کام بہت شرانگیز ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات فراموش نہیں کرنی چاہیے کہ سائفر کی کاپیعمران خان کے پاس تھی جو انہوں نے واپس بھی نہیں کی۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی یہ بات بھی ریکارڈ پر کہہ چکے ہیں کہ ان سے وہ سائفر کاپی گم ہوگئی ہے۔ رانا ثناء نے مزید کہا کہ اگر عمران خان اس سلسلے میں قصور وار ثابت ہوتے ہیں تو ان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں