ایران نے پاکستان کو بجلی کی فراہمی کم کردی، تربت، گوادر سمیت مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گئے

تربت(یو این اے )ایران حکومت نے پاکستان کو فراہم کی جانے والی بجلی انتہائی کم کردی، کیسکو ذرائع کے مطابق بلوچستان کے مکران ڈویژن کو 200 کی جگہ 35 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے،تاہم بجلی بحران سے تربت، گوادر سمیت مکران ڈویژن تاریکی میں ڈوب گیا ہے ملک آباد سمیت کران ڈویژن کے مختلف فیڈرز میں 16 سے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ مکران میں بجلی بحران، عوام رل گئے،حکومتی وزرا بے حسی کیساتھ رخصت ہوگئے، وفاقی وزیر پانی وبجلی وزیراعلی اور گورنربلوچستان مکران کی بجلی کا مسئلہ حل کرانے میںناکام رہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں