وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل میر عمیر محمد حسنی کرونا وائرس کا شکار

خاران:وزیر اعلی بلوچستان کے لائزن اسسٹنٹ و کرونا وائرس کنڑول پروگرام کے فوکل پرسن سردارذادہ میر عمیر محمد حسنی کا کرونا ٹیسٹ پازیٹیو نکلا ہے جس کے باعث وہ اپنے آپ کو ایسولیشن کردیا ہے انھوں نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اس وباء کو سنجیدگی سے لے لیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ اس وباء کے پھیلاو کو روکا جاسکیں اس سلسلے میں حکومت بلوچستان اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروکار لارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس وباء سے محفوظ رہ سکیں اور صوبائی حکومت کے طرف سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہیں اس وباء سے ڈرنا نہیں بلکہ اس کے خلاف بھرپور لڑنا ہے لوگ سماجی رابطوں کو کم کرکے اپنے اور اپنے خاندان کو محفوظ بنا سکتے ہیں انھوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کچھ دن ایسولیشن میں رہ کر انشاء اللہ صحت یابی کے بعد اپنے عوام سے رابطہ میں رہونگا اس سلسلے میں لوگ اپنے آپ کو محفوظ بنانے کے علاوہ میرے صحت یابی کے لئے خصوصی دعاوں میں یاد رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں