قومی مالیاتی ایوارڈ کا انعقاد جلد از جلد کیا جائے، اسفند یار ولی

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی,کے سربراہ اسفند یارولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بداعتمادی کے خاتمے کے لیے منظم سطح پر تجارت شروع کی جائے، پن بجلی کی واجب الادا رقم کی ادائیگی فوری طورپرکی جائے اور قومی مالیاتی ایوارڈ کا انعقاد جلد از جلد کیا جائے حکومت تمام فریقین کو بلا کر داخلہ و خارجہ پالیسیاں بنائے، پختون قومی جرگے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پختون قوم کو جب بھی مسائل کا سامنا کرنا پڑا تو ہم نے جرگے کا انعقاد کیا،انہوں نے کہا کہ آج ہم یہاں سیاسی ورکر کے طور پر نہیں بیٹھے ہیں بلکہ ایک پختون جرگے کے طور پر اکھٹے ہوئے ہیں، اسفند یار ولی نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بد اعتمادی کے خاتمے کے لیے منظم سطح پر تجارت شروع کرنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام فریقین کو بلا کر داخلہ و خارجہ پالیسیاں بنائے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی اوربحالی کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات اٹھائے جائیں، قبائلی اضلاع میں اندازوں کے بجائے درست سمت میں مردم شماری کی جائے، قبائلی اضلاع میں لینڈ مائینگ کے خاتمے کے لیے جلد سے جلد کام کیے جائیں، پن بجلی کی واجب الادا رقم کی ادائیگی فوری طورپرکی جائے اور قومی مالیاتی ایوارڈ کا انعقاد جلد از جلد کیا جائے، اسفند یار ولی خان نے مطالبہ کیا کہ مسنگ پرسنز کو آئین و قانون کے مطابق عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اے این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر 18ویں آئینی ترمیم کو چھیڑا گیا تو ملک کو بے تحاشہ نقصان ہوگا، اسفند یار ولی نے سی پیک کی مغربی راہداری کو عملی شکل دیکھ کر واضح کرنیکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن ان ایڈ آف سول پاور ریگولیشن کو واپس کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں