بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو نے سیاست میں اقدار، سنجیدگی، برادشت اور رواداری کو متعارف کرایا، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (یو این اے) نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان علی احمد لانگو نے بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے مناسبت سے جاری بیان میں کہا ہے کہ بابائے بلوچستان تاریخ کا ایک منظم و مضبوط جامع اور شعوری کردار ہے جو خود ایک تربیت گاہ، تاریخ اور رہبر ہے۔میر غوث بخش بزنجو کے افکار کو تعلیمی نصاب کا حصہ نہیں بنانے سے نءنسل میں اعلی اقدار و اصولوں کی کمی پائی جاتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ میر غوث بخش بزنجو کے سیاسی فلسفہ سے ہی قومی وطنی اہداف کی تکمیل کو شعوری طور پر ممکن بنایا جاسکتا ہے۔سیاست میں اقدار سنجیدگی بربادی برادشت اور رواداری کو متعارف بابائے بلوچستان نے کیا۔لیکن گزشتہ چند دہائیوں سے بھڑک بازی طوفان بدتمیزی اور مفاد پرستی کے کلچر کو فروغ دیا گیا۔جس نے مجموعی طور پر ملک کی سیاست معیشت اور سماج کو بگاڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابائے بلوچستان کے جدوجہد کا محور ہی قومی سوال کے حل ،جمہوریت کے استحکام اور پارلیمنٹ کی بالادستی کےلیے تھی۔بابا بلوچستان آمریت کو زہر قاتل قرار دیتے تھے۔جو ملک کو بربادی کی طرف دھکیلتا ہے۔۔بیان میں کہا گیا کہ جمہوری شعوری اور فکری اصولوں کی پاداش میں میر بزنجو نے طویل اور سخت قیدوبند کی صعوبتیں جھیلیں لیکن اپنے سیاسی فلسفہ پر سمجھوتا نہیں کیا۔بیان میں کہا گیا کہ نیشنل پارٹی بابائے بلوچستان کے سیاسی فلسفہ پر کاربند رہ کر قومی مقاصد کے حصول کےلیے جدوجہد کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں