پشین، معمولی تکرار پر فائرنگ سے نوجوان اباسین روشان جاں بحق

پشین (مانیٹرنگ ڈیسک)پشین کے علاقے بلال کالونی میں معمولی تکرار پر ملزم نقیب الرحمن اور اباسین ولد محمد عیسیٰ روشان کے درمیان معمولی تکرار پر ملزم نے فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں اباسین روشان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اباسین روشان کی لاش سول اسپتال پشین منتقل کر دی اور ملزم نقیب الرحمن ولد عثمان غنی قوم کاکڑ ساکن کلی سنگر پشین بھاہیوں فضل الرحمن اور نجیب الرحمن سمیت گرفتارکیا ۔لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں