نیو کاہان کی اراضی پر چند نواب، سردار اور لینڈ مافیا قبضہ کرنا چاہتے ہیں، نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی شال زون کے رہنماءنذر مری نے کہا ہے کہ بلو چ قوم کے لئے نیوکاہان کی زمین نہایت اہمیت کی حامل ہے، چند سردار اور نواب سمیت لینڈ مافیا نیو کاہان کی زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہےں جو ہم کسی بھی صورت نہیں ہونے دیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو ثناءبلوچ، شہزاد بلوچ، گلزادی بلوچ، حکیم بلوچ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک نواب خیر بخش مری حیات تھے تب تک کسی میں بھی اتنی جرات نہیں تھی وہ نیو کاہان کی زمین کو میلی آنکھ سے دیکھ سکے لیکن اب بلوچستان کے چند بااثر افراد کی نظر یں نیو کاہان کی زمین پر ہےں۔ انہوں نے کہا کہ نیوکاہان میں انسانوں کے زندہ رہنے تک کے لئے تمام سہولیات کو ناپید اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 1993ءمیں نواب خیر بخش مری نے چند حکومتی اداروں کی درخواست پر ہزار گنجی کے قریب علاقوں کے مر ی قبائل کو نقل مکانی کروا کر محکموں کی زمینوں کو خالی کروایا اور نیو کاہان کی زمین کے حدود کا تعین کیا تھا لیکن آج پھر اہالیاں نیوکاہان کو مختلف محکموں اور اداروں کے نام پر دھمکیاں دے کر علاقے خالی کروانے کی کوششیں کی جارہی ہےں ۔ انہوں نے کہاکہ نیو کاہان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکے دفاع کے لئے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی سمیت بلو چ قوم سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی ۔ انہوں نے کہاکہ نیو کاہان کی زمین کے ایک انچ پر بھی قبضہ اور نہ ہی کسی قسم کے خرید وفروخت کی اجازت نہیں دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں