سلیکٹڈ اور نا اہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،حاجی علی مدد جتک

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے جس سے روزانہ درجنوں کے حساب سے لوگ جاں بحق اور سینکڑوں کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں لیکن حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں چند دنوں کے مہمان ہیں جسکے بعد عوام انکا احتساب کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،صوبائی کونسل کے ارکان شیخ بلال مندوخیل، شریف خان خلجی،وڈیرہ محمد نواز جتک و صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو فعال اور منظم بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوام پر مسلط سلیکٹڈحکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے عمران نیازی نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ ابتک لاکھوں افراد کو بے روزگار اور بے گھر کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے اورچینی کے بحران میں وزیراعظم کے قریبی ساتھی ملوث پائے گئے ہیں اورانہوں نے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا جنہیں رات کی تاریکی میں ملک سے باہر بھیج دیا گیا نیب کا چینی اورآٹاچوروں کے خلاف کارروائی نہ کرنا عمران نیازی اور نیب گٹھ جوڑ کا واَضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن موجودہ حکمرانوں نے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں انکا اقتدار ختم ہونے والا ہسلیکٹڈ اور نا اہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،حاجی علی مدد جتک
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور نا اہل حکمران عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں عوام کو کورونا وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیا ہے جس سے روزانہ درجنوں کے حساب سے لوگ جاں بحق اور سینکڑوں کورونا وائرس سے متاثر ہورہے ہیں لیکن حکمرانوں کے پاس کوئی پالیسی نہیں ہے،سلیکٹڈ حکمرانوں چند دنوں کے مہمان ہیں جسکے بعد عوام انکا احتساب کریں گے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی،صوبائی کونسل کے ارکان شیخ بلال مندوخیل، شریف خان خلجی،وڈیرہ محمد نواز جتک و صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر حیات خان اچکزئی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور بلوچستان میں پیپلز پارٹی کو فعال اور منظم بنانے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ عوام پر مسلط سلیکٹڈحکمرانوں نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے رحم و کرم پر چھوڑدیا ہے عمران نیازی نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کو ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اقتدار میں آنے کے بعد وہ ابتک لاکھوں افراد کو بے روزگار اور بے گھر کرچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آٹے اورچینی کے بحران میں وزیراعظم کے قریبی ساتھی ملوث پائے گئے ہیں اورانہوں نے عوام کو اربوں روپے کا ٹیکہ لگایا جنہیں رات کی تاریکی میں ملک سے باہر بھیج دیا گیا نیب کا چینی اورآٹاچوروں کے خلاف کارروائی نہ کرنا عمران نیازی اور نیب گٹھ جوڑ کا واَضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں مشکلات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا لیکن موجودہ حکمرانوں نے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرنے ملازمین دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں انکا اقتدار ختم ہونے والا ہے عوام ان کا احتساب ضرور کریں گے۔
ے عوام ان کا احتساب ضرور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں