خضدار، مسلح افراد کا پولیس اہلکار پر حملہ، جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار
خضدار (نمائندہ انتخاب) مسلح افراد کاپولیس اہلکار پر حملہ ،جوابی فائرنگ سےحملہ آور فرارہو گئےزرائع کے مطابق گزشتہ شب خضدار کے علاقے محمد شئی کھٹان پولیس چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار جلیل احمدپر حملہ کر دیا ،جوابی فائرنگ سےحملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کی جانب سے حملہ آوروں کو شہر بھر میں تلاش کیا جا رہا ہے۔اہل علاقہ نے واقع کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ پولیس اہلکاروں کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ نفری کی تعداد پر بھی غور کریں، خضدار بلوچستان کا دوسرا بڑا شہر ہے، جہاں نفری نہ ہونے کے برابر ہے مگر پھر بھی پولیس امن و امان برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکام بالا بالخصوص آئی جی بلوچستان جناب عبد الخالق شیخ صاحب، ڈی آئی جی قلات رینج جناب پرویز خان عمرانی سے اپیل کرتے ہیں کہ خضدار میں پولیس نفری کی تعداد پر غور کرکے اس میں اضافہ کیا جائے، تاکہ پولیس اہلکار امن و امان کے قیام میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرسکیں۔


