قائمہ کمیٹی پلاننگ میں بلوچستان کے اراکین سینٹ نے پی ایس ڈی پی تجاویز کو مسترد کردیا
اسلام آباد:قائمہ کمیٹی پلاننگ میں بلوچستان کے اراکین سینٹ نے پی ایس ڈی پی تجاویز کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب تک وزیر خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے اور اجلاس سے واک آوٹ کریں گے۔ منگل کو سینیٹر آغا شاہ زیب درانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی پلاننگ اجلاس ہوا جس میں بلوچستان کے اراکین سینیٹ نے کمیٹی میں احتجاج کیا۔ احتجاج کر نے والوں میں سینیٹر میر کبیر شاہی، عثمان کاکڑ، کلثوم پروین،سینیٹر جہانزیب جمالدینی اور گیان چند شامل تھے۔بلوچستان کے اراکین سینیٹ کی پی ایس ڈی پی تجاویز کو مسترد کردیا گیا ہے۔ اراکین کمیٹی نے کہاکہ پی ایس ڈی پی تجاویز کو پچھلے پانچ سال سے مسترد کیا جارہا ہے۔ اراکین نے کہاکہ اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر شرکت تک نہیں کرتے۔ اراکین کمیٹی نے کہاکہ جب تک وزیر خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، اجلاس سے واک آوٹ کریں گے۔ اراکین کمیٹی نے کہاکہ سینیٹ کا کوئی مقصد ہے یا نہیں،اراکین سینیٹ کی تجاویز کو مذاق بنا دیا گیا ہے۔


