بلدیہ کوئٹہ کے چیف فائر آفیسر نے سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست دیدی
کوئٹہ (این این آئی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے چیف فائرآفیسر نے سپرنٹنڈنگ انجینئرکیسکو کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کیلئے ایس ایچ او سول لائن تھانہ کوئٹہ کو درخواست دیدی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے دفتر کی برقی لائن محکمہ کیسکو کے اہلکاران نے مجیب مری جو کہ بحیثیت سپرنٹنڈنگ انجینئرکے حکم پر منقطع کردی جس کے نتیجے میں دفتر میں موجود ٹیوب ویل سے محکمہ فائر کی گاڑیوں کو پانی کی فراہمی بند ہوگئی 12اگست کو تقریباً ساڑھے تین بجے اطلاع ملی کہ گوہرآباد میں آتشزدگی ہوئی ہے لیکن ادارہ کی گاڑیاں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کارروائی نہ کرسکیں جسکی وجہ سے متاثرین کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا س کی فوری اطلاع اسسٹنٹ کمشنر سریاب کو بھی دیدی گئی لہذا آپ سے گزارش ہے کہ مجیب مری سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو کے خلاف اس مجرمانہ فعل کیلئے قانون کے مطابق ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔


