بلوچستان سے نگران وزیراعظم کی تعیناتی اچھا اقدام ہے، سینیٹر شہزاد وسیم
اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کی تعیناتی اچھا اقدام ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ میں عوامی مسائل پر موثر آواز اٹھائی، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ ناجائز حکومت تو ختم ہوگئی مگر جھوٹ کا تسلسل اب بھی قائم ہے۔
Load/Hide Comments


