امید ہے انوارالحق کاکڑ شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے، شہبازشریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارک باد دی اور کہا ہ امید ہے انوارالحق کاکڑ شفاف، آزادانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے ۔ اتوار کے روز اپنے جاری بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا۔ بلوچستان سے نگران وزیر اعظم کا انتخاب خوش آئند ہے، انوار الحق کاکڑ ایک پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں۔ تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔ امید ہے انوارالحق کاکڑ شفاف، آزادانہ اورغیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔ 16ماہ میں ہم نے محنت کر کے ملک کو جو معاشی استحکام دیا امید ہے اس کا تسلسل جاری رہے گا۔ ترقی، تعمیرا ورمعاشی بہتر یکا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لئے ضروری ہے۔ دعا گوہوں کہ نگران وزیر اوران کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں