کوروناوائرس،سعودی عرب کی عالمی ادارہ صحت کیلئے 1کروڑ ڈالرامداد

ریاض,سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا میں پھیلنے والے مہلک کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت ڈبلیو ایچ او کو ایک کروڑ ڈالر مالی امداد مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق شاہ سلمان نے یہ حکم ڈبلیوایچ او کی ایک اپیل کے جواب میں دیا۔ اس ادارے نے دنیا کے ممالک پر زوردیا تھا کہ وہ اس مہلک وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کردیں۔ شاہی دیوان کے مشیراور شاہ سلمان انسانی امداد اور ریلیف مرکز کے نگران نے سعودی پریس ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان سعودی عرب کی انسانی امور کی خدمت میں اپنے وسائل کو بروئے کارلانے کے لیے گہری دلچسپی کا مظہر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں