میر قدوس بزنجو سمیت بلوچستان کی مختلف شخصیات کو ستارہ امتیازسے نوازا جائے گا
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو ،وزیراعلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری اورحالیہ سیکر ٹری ہایئرایجو کیشن بلو چستان لعل جان جعفر سمیت بلوچستان کی مختلف شخصیات کو ستارہ امتیازسے نوازا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اورسیکر ٹری ہایئرایجو کیشن بلو چستان لعل جان جعفر کو ریکوڈک معاہدے میں بہترین کر دار ادا کر نے پر آئندہ سال 23مارچ کو صدرمملکت کی جانب سے ستارہ امتیاز سے نواز جائے گا ، دونوں شخصیات کاریکوڈک کے معاہدے میں کلیدی کر دار رہا ہے عوامی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز سے نوازا جا رہا ہے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو اورلعل جان جعفرکے علا وہ سابق چیف جسٹس شہید محمد نور مسکانزئی، میر بہروز ریکی، ڈاکٹر مریم صوبائی سیکریٹری تعلیم عبدالروف بلوچ اور کمشنر نصیر آباد بشیر احمد بنگلزئی سمیت بلوچستان کی دیگر شخصیا ت کو بھی مختلف شعبوں میں بہترین خدمات سر انجام دینے پر ستارہ امتیار دیاجائے گا۔


