خاران، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر حفیظ لوراجہ نامی تاجر کو اغوا کرلیا
خاران(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے علاقے خاران میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گُھس کر حفیظ لوراجہ نامی کاروباری شخصیت کو اغواء کرلیا، ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے کُلان میں رات گئے مسلح نقاب پوش افراد خاران کے سیاسی و سماجی رہنما و کاروباری تاجرحفیظ اللہ لوراجہ نامی تاجر کو اسلحے کے زور پر گھر سے اغواء کرکہ اپنے ساتھ لے گئے، تاہم اب تک اغواکی مکمل وجوہات سامنے نہیں آسکی ہے جبکہ خاران کے تاجر برادری نے حفیظ لوراجہ کی اغواکے خلاف خاران بازار کو احتجاجا بند کردیا۔
Load/Hide Comments


