بلوچستان کے فیصلے مصنوعی سیاسی تخم ریزی کے حامل ساسی کرنے لگے ہیں،امان اللہ کنرانی
کوئٹہ (آن لائن) سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں نگران وزیراعلی کی تقرری متفقہ و خوش اسلوبی سے ایک معزز معتبر سپریم کورٹ کے سابق جج جناب جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر صاحب پر فریقین کے اعتماد کا اظہار سیاسی بالیدگی و پختگی کی نشانی قابل تحسین و ستائش ہے جس کا ہر مکتبہ فکر سراہتے ھوئے خیر مقدم کرتا ہے تاھم بلوچستان گذشتہ ربع صدی سے اکتوبر 1999ء میں پرویزی تسلط کے بعد یہاں کشمیر و گلگت بلتستان و فاٹا کی طرز پر سیاست کو کرپشن کی غلاظت سے آلودہ کرکے یہاں سیاسی کی بجائے ساسی(شکاری کا معصوم پرندوں کو پنجرے میں بند کرنا)پالے گئے ہیں اور مصنوعی سیاسی تخم ریزی کے ذریعے سیاست میں دھکیل کر سیاسی میدان کو پھول و بہار کی بجائے نفرت و انتشار و علاقاء عدم استحکام کی طرف دھکیل کر بلوچ آبادی و سیاست کو دیوار سے لگاکر ان کو بے بس کردیا گیا ہے اب بلوچستان کے فیصلے یہاں کے مصنوعی تخم ریزی کے حامل ساسی کرنے لگے ہیں چاہے وفاق ھو یا صوبہ ہر جگہ یہی نسل حاوی کردیا گیا ہے یہی تخم ریزی و جبر مشرقی پاکستان میں کام نہ آسکی اور وہاں جماعت اسلامی کو اس کی قیمت ادا کرنی پڑی اور ابھی تک ادا کررہی ہے۔


