حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کو ایبٹ آباد پولیس نے کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا، کوئٹہ پولیس نے ملزم حسان نیازی کی گرفتاری ڈال دی۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم کو لاہور لانے کیلئے محکمہ داخلہ بلوچستان کو چھٹی ارسال کر دی گئی، قانونی پروسیس کے بعد حسان نیازی کو لاہور پولیس کوئٹہ لینے جائے گی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزم حسان نیازی جناح ہاؤس مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب ہے،ملزم حسان نیازی پر سکیورٹی فورسز کی وردی لہرانے کاالزام ہے۔
Load/Hide Comments


