تربت میں اسکول ٹیچر کے قتل واقعے میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع تربت میں اسکول ٹیچر کے قتل کا معمہ تا حال حل نہیں ہوسکا۔ پولیس کے مطابق تربت میں نجی اسکول ٹیچر عبدالرو¿ف کے قتل کے واقعے میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے، قتل کا مقدمہ تربت پولیس ا سٹیشن میں نامعلوم افراد کیخلاف درج ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ نجی اسکول ٹیچر پر بعض طلبا کی جانب سے مبینہ طور پر شعائر اسلام کی توہین کا الزام لگایا گیا تھا۔ الزام کے بعد گزشتہ دنوں عبدالرﺅف کو مقامی بااثر افراد کی جانب سے طلب کیا گیا تھا تاہم نامعلوم افراد نے راستے ہی میں 22 سال کے عبدالرﺅف کو قتل کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں