بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، سانحہ منی پور باعث افسوس ہے، پاکستان ملی تحریک
کوئٹہ (این این آئی) اقلیتی رہنماءشہزان ولیم بھٹی اور پاکستان ملی تحریک کے چیئر مین سید غلام ربانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کر نے کے لئے ناکام سازشیں کی جا رہی ہیں ، بھارت کی اقلیتی برادی 15اگست کو یوم سیاہ کے طورپر منا رہی ہے ، سانحہ منی پور باعث افسوس ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پاسٹر ستار، پاسٹر بوبی ، عدنان جہا نگیر،سلیم ، ڈاکٹر یاسر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی آزادی کے لئے ہمارے آبا ﺅ اجداد نے لازوال قربانیاں دی ہیں ، 14اگست ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے،جشن آزادی کے موقع پر ہمیں اپنے قانون نافذ کر نے والے ادروں کے شہداءکے کر دار کو تسلیم کر نا چاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کہنے کو سیکولر ملک ہے لیکن پچھلے کئی سال سے پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت میں سکھوں، اقلیتوں سے انکے حقوق چھینے، انکے عبادت گاہوں کو نقصان اور خواتین کی بے حرمتی کی جارہی ہے، جو قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اقلیتی برادی بھارت کے مظالم اور سانحہ منی پور کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ9مئی کے بھیانک واقعے میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزادی جائے ، کشمیروں پر لگائے گئے سیکشن 370کو فی الفور ہٹا یا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلتیں امن کی داعی ہیں اور پاکستان کی تعمیر و تر قی اور خوشحالی کے لئے اپنا کر دار ادا کر رہے ہیں۔ اس موقع پر اقلیتی رہنماءشہزان ولیم بھٹی نے پاکستان ملی تحریک میں شمو لیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔


