کراچی، مبینہ پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، ایک فرار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی الیون بی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک اورایک فرار ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ملزمان گھر میں لوٹ مار کیلئے داخل ہوئے تھے۔واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، تو ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ جوابی فائرنگ میں ملزمان مارے گئے، جب کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوئوں کا تعلق افغان گروہ سے ہے۔ایس ایچ او سرسید شاہد تاج نے کہا کہ صبح 4 سے ساڑھے 4 کے درمیان ملزمان گرل اور کنڈی کاٹ کر داخل ہوئے اور گھر میں موجود افراد کو باندھا اور تشدد کیا۔پولیس کو واردات کی اطلاع ملی، تو تھانے کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور ایک ملزم گاڑی میں تھا جو پولیس کو دیکھ کرفرارہوگیا۔
Load/Hide Comments


