کوئٹہ، اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سمیت 2ملزمان گرفتار

کوئٹہ (آن لائن) سی آئی اے پولیس نے اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایک شخص یار محمد نے تھانہ عبدالخالق شہید میں رپورٹ دی کہ اسکے بھائی سردار محمد کو بھوسہ منڈی میں سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ثناءاللہ اور قدرت اللہ نے حملہ کرکے شدید زخمی کیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے اور 2ملزمان کو گرفتار کرلیا اور مزید کاروائی سی آئی اے پولیس کررہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں