سکھر میں جان محمد مہر کے قتل، خضدار میں صحافیوں پر قاتلانہ حملے کیخلاف کوئٹہ میں صحافتی تنظیموں کا احتجاج

کوئٹہ (آن لائن )سکھرکے سینئرصحافی جان محمدمہرکے قتل، خضدارمیں صحافیوں پرقاتلانہ حملے کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی مرکزی کال پربلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ کیاگیا، مظاہرے میں بڑی تعدادمیں صحافی شریک تھے، مظاہرین نے شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنے کامطالبہ کیا۔ اس موقع پرمظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدرعرفان سعیدنے کہا کہ صحافی برادری سال بھرسراپااحتجاج رہتے ہیں سینئرصحافی اورسکھریونین آف جرنلسٹس کے عہدیدارکوقتل کردیاگیامگرپولیس نے اب تک خانہ پوری کیلئے صرف دومشکوک افراد کو گرفتارکرلیا، پہلے بلوچستان میں صحافیوں کی زندگیاں محفوظ نہیں تھیں مگریہ سلسلہ ملکی سطح پرپھیل رہا ہے،بلوچستان میں صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے انہیں قتل کردیاگیابم دھماکوں میں انہیں نشانہ بنایاگیا، خضدارمیں صدیق مینگل اورمحمدخان ساسولی پرحملہ کیاگیا، کمشنرسے رابطہ کرکے انہیں آگاہ کیا کہ خضدارمیں صحافیوں کو نشانہ بناکر ایک مرتبہ پھرحالات کوخراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن قریب آتے ہی سوچی سمجھی سازش کے تحت میڈیاکو نشانہ بنایاجارہا ہے، خضدارمیں متعدد صحافیوں نے اپنی جانیں دیں، بڑی تعدادمیں صحافی وہاں نقل مکانی کی اورپریس کلب کو تالے لگ گئے، ہماری تنظیم نے جدوجہدکرکے پریس کلب کے تالے توڑدیئے، انہوں نے کہا کہ پی ایف یوجے نے آزادی صحافت کاعلم بلندکیااورآج بھی ہم اپنے اکابرین کے مشن کوجاری وساری رکھے ہوئے ہیں، آج پورے ملک میں صحافی برادری جان محمدمہرکے قتل، خضدارمیں صدیق مینگل اورمحمدخان ساسولی پرفائرنگ ہوئی، حکومت وقت اورنگران حکومتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان واقعات میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرکے انہیں کیفرکردارتک پہنچائے، حکومت جو آزادی صحافت کاعلمبردارہونے کادعوی کرتی ہے وہ اپنے اس دعوے کوحقیقی ثابت کرکے ہمارے قاتلوں کوگرفتارکرے،ہمارااحتجاج جاری رہے گا، جب تک سندھ اوربلوچستان حکومت ہمارے ملزمان کو گرفتارنہیں کرتے ہم سڑکوں پہ نکلیں گے اورشدیداحتجاج کریں گے، صحافیوں کوتحفظ فراہم کرنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، احتجاج میں کوئٹہ پریس کلب کے صدر عبدالخالق رند بی یوجے کے جنرل سیکریٹری منظوراحمد رند، پی ایف یو جے کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل ایوب ترین پریس کلب کے جنرل سیکرٹری بنارس خان اور دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی سکھرمیں سینئرصحافی جان محمدمہرکے قتل کے واقعے پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خصوصابلوچستان میں صحافیوں کیلئے مشکلات پیداکئے جارہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جان محمد مہر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کے علاوہ خضدار میں صحافیوں پر حملوں میں ملوث عناصر کو بھی قانون میں کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں