یمن میں گھریلو جھگڑے میں شوہر نے بیوی سمیت خود کو دھماکے سے اڑا کر ہلاک کرلیا
عدن (مانیٹرنگ ڈیسک) یمن میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر خود کو بیوی سمیت دھماکے سے اڑا کر ہلاک کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق دستی بم کا دھماکہ جنوبی شہر عدن سے ملحقہ علاقہ دار سعد میں پیش آیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک میاں بیوی مقامی اسپتال میں نرسنگ اسٹاف تھے اور دونوں نے پسند کی شادی کی تھی۔ دستی بم دھماکے کی سی سی ٹی وی وڈیو بھی سامنے آگئی۔ اہلخانہ کے مطابق شوہر کے ساتھ جھگڑے کے باعث بیوی کئی ماہ سے اپنے والد کے گھر پر منتقل ہوگئی تھی۔ اہلخانہ کا مزید کہنا تھا کہ گھر واپس لے جانے کے لیے رضا مندی کی کوششیں ٹھکرانے پر شوہر دلبرداشتہ ہوگیا تھا، واقعے کے روز شوہر نے بیوی کو زبردستی گھر لے جانے کی بھی کوشش کی۔
Load/Hide Comments


