پنجاب میں بلوچستان اور سندھ کے ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کہاں کا انصاف ہے، گڈز ٹرک اونرز
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسو سی ایشن ( رجسٹرڈ) کے صدر حاجی نور محمد شاہوانی نے کہا ہے کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹرز کی گاڑیوں کو بلا وجواز کھڑا کر کے بھا ری جرمانے عائد کرنا کہاں کا انصاف ہے ، نگران وزیر اعظم ، چیف جسٹس بلو چستان ہائی کورٹ سے مطالبہ ہے کہ وہ نا مناسب اور معتصبا نہ قانون کو فی الفورختم کر نے احکامات جا ری کریں ۔ یہ با ت انہوں نے جمعرات کو خالد خان، ملک جا وید، چوہدری مقبول احمد، سید فضل شاہ، عطاءاللہ کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ آفیسران اور چند سیکورٹی اہلکارمنظم سازش کے تحت فٹنس کا قانون بنا کر پرائیویٹ کمپنی کو دے رہے ہیں جو دوسرے صوبوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ کو تسلیم نہیں کررہے جس کی وجہ صوبہ بلوچستان اور سندھ کی گاڑیوں کو بلا جواز زبردستی کھڑا کر کے بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے نگران وزیراعظم، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نا مناسب اور معتصبا نہ قانون کو فی الفورختم کر نے احکامات جا ری کریں ۔انہوں نے کہا کہ بلو چستان کی سڑکوں کی صورتحال کا نوٹس لیکر جلد ا ز جلد سڑکوں کو سفر کے قابل بنایا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں ڈاکوں کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کے خاندان کو معاوضہ اور اغواءہو نے والے ڈرائیور کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ۔


