بنگلا دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کا الزام، دو صحافیوں کو قید
ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیشی عدالت نے دو سینیئر صحافیوں کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں کو وزیراعظم حسینہ واجد کے بیٹے کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں سزا سنائی گئی۔ 88 سال کے شفیق الرحمان اور 70 سال کے محمود الرحمان کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق دونوں سینیئر صحافیوں کے ساتھ 3 اور افراد کو بھی 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


