عوام مطمئن رہے، انتخابات بروقت ہوں گے ، صادق سنجرانی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ قوم مطمئن رہے انتخابات بروقت ہونگے،الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ ملک بھر میں نگران حکومتیں آچکی ہیں اور جمہوری تسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ صوبوں کے دفاع کیلئے سینیٹ کام کرتا رہے گا ۔نگراں وزیراعظم بلوچستان سے ہی منتخب ہوئے ہے اور اسی طرح سے بلوچستان کی محرومیوں کو ختم کرینگے لیکن نوے روز میں مسائل حل نہیں ہوتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سب نے مل کر مردم شماری کی منظوری دی ہے۔الیکشن کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ قوم مطمئن رہے الیکشن بروقت ہونگے اور الیکشن کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے لیکن راجہ ریاض کا معلوم نہیں کس کو بڑا کہہ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں