پنجاب، سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 3 کمانڈرز سمیت 13 مشتبہ افراد گرفتار

راولپنڈی/لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ انسداد دہشتگردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم داعش کے 3 اہم کمانڈرز سمیت 13 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کئے، اس دوران کالعدم تنظیم داعش کے 3 اہم کمانڈروں سمیت 13 دہشتگرد گرفتار کرلئے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائیاں لاہور، بہاولپور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، چنیوٹ، قصور، ملتان اور منڈی بہائو الدین میں کی گئیں۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ گرفتار دہشتگرد خطرناک حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ملزمان سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ بنانے کا سامان اور نقدی برآمد کرلی گئی، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق رواں ہفتے 339 کومبنگ آپریشنز کے دوران 34 مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں