مجھے اب کسی پر بھروسہ نہیں ہے، جنت مرزا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف ٹک ٹاکر و یوٹیوبر جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر بھروسے سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔یاد رہے کہ اداکارہ، ماڈل و ٹک ٹاکر جنت مرزا کی رواں سال فروری میں اپنے پرانے دوست، عمر بٹ سے منگنی ختم ہو گئی تھی۔جنت مرزا آج کل اکیلی اور اداس پوسٹس شیئر کرتی نظر آتی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ کا بتانا تھا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ کڑا وقت دیکھا ہے، انہوں نے اپنی ذہنی صحت کی بحالی کے لیے خود کو کچھ روز کے لیے گھر میں قید بھی کر لیا تھا۔آج کل جنت مرزا دبئی میں موجود ہیں جہاں سے انہوں نے نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔اِن خوبصورت تصویروں اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ دبئی میں کافی انجوائے کر رہی ہیں۔جنت مرزا کا اپنی پوسٹ کے کمنٹ باکس میں لکھنا ہے کہ یہ ’واضح رہے کہ مجھے اب کسی پر بھروسہ نہیں ہے۔‘
Load/Hide Comments