ٹیکسلا، بچوں سے زیادتی اور وڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار
ٹیکسلا (انتخاب نیوز) سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) پوٹھوہار محمد وقاص خان نے تھانہ ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ بچوں سے زیادتی اور وڈیو بناکر ڈارک ویب پر فروخت کرنے والا گروہ گرفتار ہوگیا ہے۔ ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے دو موبائل فون برآمد ہوئے ہیں جنہیں فارنزک کے لیے لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ ملزمان راہ گیر بچوں کو لالچ دے کر لاتے تھے۔ ایس پی کے مطابق ملزمان کے انٹرنیشنل گروہ سے رابطوں کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ملزمان اب تک تقریباً 13 بچوں کے ساتھ زیادتی کی وڈیوز بنا چکے ہیں، بہت سارے کیسز ہیں جو رپورٹ نہیں ہوسکے، تین بچے بازیاب کرالیے ہیں۔
Load/Hide Comments


