بلوں کی جزوی ادائیگی، کیسکو نے فائر بریگیڈ کوئٹہ کا بجلی کنکشن بحال کردیا
کوئٹہ( این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) صوبہ بھر میں بجلی نادہندگان کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کر تی رہتی ہے اس سلسلے میں گزشتہ ہفتہ بلوں کی عدم ادائیگی پر کیسکو نے فائر برگیڈ کی بجلی منقطع کی تھی بعد ازاں فائر برگیڈ کیجانب سے جزوی بجلی کے بل کی ادائیگی کی گئی جسکے بعد کیسکو نے محکمہ ہذا کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائر برگیڈ کا کنکشن دوبارہ بحال کر دیا۔اور اب فائر بر فیڈ کا کنکشن فعال ہے۔
Load/Hide Comments


