جب تک سمندر میں ایک بھی ٹرالر موجود رہے گا، خاموش نہیں رہیں گے، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ (یو این اے) مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا سیکونی اورماڑہ کا دورہ، ٹرالرز مافیا کے خاتمے تک اور عوام کے بنیادی سہولیات کے حصول تک جدوجہد جاری رکھنے کا عزم، شام کو بل میں کارنر جلسہ بھی ہوگا مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے آج اورماڑہ کے دیہی علاقوں کے دورے کے موقع پر سیکونی کے عوام میں نشست کا اہتمام کیا جس میں علاقہ مکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اپنے مختصر خطاب میں مولانا نے کہا کہ جب تک سمندر میں ایک بھی ٹرالر مجود رہے گا ہم خاموش نہیں رہیں گے۔ پسنی اور اورماڑہ میں تین چار آفیسر ہیں انہوں نے دوبارہ نمبرینگ شروع کیا ہے اور لین دین حب چوکی میں ہوا ہے لیکن ہم ان کو واضح طور پر بتانا چاہتے ہیں کہ یہ سمندر ان افسروں کا نہیں ہمارا ہے اور ہم اس کو لٹنے نہیں دیں گےمولانا نے مزید کہا کہ جیل اور مقدمات ہمیں جدوجہد سے نہیں روک سکتے جب تک آپ لوگوں کو آپ کے بنیادی سہولیات اور حقوق نہیں ملیں گے اس وقت یہ جدوجہد جاری رہے گاآخر میں مولانا نے تمام علاقہ مکین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے سخت حالات میں بھی حق دو تحریک کو سپورٹ کیا۔


