تربت، زامران کا رہائشی 14 سال بعد متحدہ عرب امارات کی جیل سے رہا

تربت(نمائندہ انتخاب ) زامران کا رہائشی 14سال بعد متحدہ عرب امارات کی جیل سے رہا ہوگیا، ذرائع کے مطابق ناگ زامران کا رہائشی انیس ولد رضائی نامی شخص کو متحدہ عرب امارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر گرفتار کیا گیا تھا جہاں 14 سال قید میں گزارنے کے بعد اسے رہا کردیا گیا،واضح رہے کہ یو اے ای سمیت عرب ممالک میں زیادہ تر غیر ملکی افراد کو خلاف قانون سرگرمیوں مثلاً منشیات کا استعمال یا خرید و فروخت اور سیاسی گفتگو کی بنا پر سخت سزائیں دی جاتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں