دالبندین، بدترین لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کی زندگی اجیرن، کاروبار ٹھپ

دالبندین (یواین اے)دالبندین میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروبار اور شہریوں کی شدید گرمی میں برا حال بھاری بھر بل بھجوانے کے باوجود دالبندین جیسے گرم ترین شہر کو لوڈشیڈنگ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے عوامی حلقے اور تاجر برادری کا کہنا ہے دالبندین میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ فوری طور پر بند کیا جائے کیسکو حکام کی جانب سے گزشتہ دو ہفتوں سے دالبندین عوام کو شدید گرمی میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ میں مبتلا کرنا ظلم کے مترادف ہیں ایک ایسا شیڈول اپنی مرضی سے ترتیب دے کر عوام کو بجلی دی جارہی ہے جو کسی بھی کام کا نہیں ہے عوامی حلقوں تاجر برادری کا کہنا ہے کیسکو حکام کی جانب سے دالبندین شہر میں بہت زیادہ بل بھی صارفین کو موصول ہورہی ہیں اور باقاعدگی سے صارف بل بھی جمع کرتے ہیں ابھی تک دالبندین گرڈ سے کوئی زرعی ٹیوب ویل بھی منسلک نہیں ہے اس کے باوجود گزشتہ دو ہفتوں سے دالبندین عوام کو بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ مسلط کردیا ہیصبح نو بجے سے شام 5 بجے اور رات 8 بجے سے رات 12 بجے تک بجلی کی فراہمی انتہائی نا مناسب شیڈول ہے عوامی حلقوں تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے دالبندین کو صبح 6 بجے سے لیکر رات 12 بجے تک پرانے شیڈول کے مطابق بجلی دی جائے موجودہ شیڈول کو تاجر برادری اور عوامی حلقوں نے مسترد کرچکے ہیں ورنہ بصورت دیگر کیسکو کے موجودہ شیڈول کے خلاف شدید احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں چیف کیسکو دالبندین بجلی کی ٹامنگ فوری تبدیل کرکے صارفین کو نجات دلائی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں