صحبت پور، گرلز پرائمری اسکول خستہ حالی کا شکار، طلبہ چھت گرنے کے خوف سےا سکول جانے سے محروم

صحبت پور (یو این اے ) گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غلام رسول بچیاں چھت گرنے کے خوف سے اسکول نہیں آ رہی محکمہ تعلیم کو اس جانب فوری توجہ دینی چاہیے گاوں والوں کا مطالبہ ۔رپورٹ کے مطابق صحبت پور کی تحصیل فرید آباد میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول غلام رسول کی حالت زار محکمہ تعلیم سمیت یونیسف جو تعلیم پر کام کر رہے ہیں کی نظر سے اوجھل ہے ۔بچیاں اسکول کی چھت کسی وقت بھی گرنے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے بھی قاصر ہیں ۔گاوں والوں کے نے محکمہ تعلیم اور ڈپٹی کمشنر صحبت پور سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں