امریکہ، جنگلات میں لگی آگ 18 ہزار سے زائد ایکڑ تک پھیل گئی

واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی ریاست نیوجرسی میں جنگلات کی آگ 200سے زائد ایکڑ تک پھیل گئی، واشنگٹن میں جنگل کی آگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔مقامی حکام کے مطابق نیوجرسی میں آگ کی مڈن کائونٹی کے وارٹن سٹیٹ فاریسٹ میں لگی ہوئی ہے جسے ڈریگ وے وائلڈ فائر کا نام دیا گیا تاحال آگ سے کسی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا، قریبی سڑکیں عوام کیلئے کھلی ہیں۔ امریکی ریاست واشنگٹن کے جنگلات میں آگ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ حکام نے متاثرہ علاقے سے لوگوں کا انخلا کرا لیا، آگ 18ہزار سے زائد ایکڑ تک پھیل چکی ہے، آگ سے کم از کم 200 عمارتیں تباہ ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ہوائی کے جنگلات میں لگی آگ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں