کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی فراہمی بحال نہ ہوسکی

کوئٹہ: پیٹرول قیمتوں میں کمی کے 17روز بعد بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی فراہمی مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی ہے پیٹرول نہ ہونے کی وجہ سے شہر کے متعدد پیٹرول پمپس بند ہیں جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پیٹرول پمپس انتظامیہ کا مقف ہے کہ کراچی سے پیٹرول کی سپلائی تاحال متاثر ہے اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں